بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائوں کی ملک میں انٹری ہونا شروع ہوگئی،مون سون ہواؤں میں کل سے شدت آنے کا امکان ہے، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق جمعرات سے اتوار کے دوران لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا،فیصل آباد میں بادل برسیں گے۔
کل سے اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ، کوہاٹ ،فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان ، ساہیوال، ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ ہفتہ سے اتوار کے دوران سندھ اورشمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا، سبی میں درجہ حرارت اڑتالیس، ڈی آئی خان سینتالیس،بھکر اور دالبندین میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، تاہم لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
ملک میں کہیں بارش تو کہیں شدید گرمی کی لہر جاری
Jul 11, 2018 | 10:56