ہم دشمن قوتوں کے گٹھ جوڑ سے لڑ رہے ہیں جنہیں پر امن پاکستان ہضم نہیں ہوتا۔ آرمی چیف
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید کے اہلخانہ سمیت اے این پی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہارون بلوراور معصوم شہریوں پر گھناؤنا دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے، ہم دشمن قوتوں کے گٹھ جوڑسےلڑرہے ہیں جنہیں پُرامن پاکستان ہضم نہیں ہوتا، ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہم رکنے والے نہیں، دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔