اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس پر سماعت میں استغاثہ کے مزید تین گواہوں کے بیانات قلمبند
احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس پر سماعت جج محمد بشیر نے کی ۔ تینوں نامزد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔ استغاثہ کے چارگواہان عدالت میں پیش ہوئے ،ملزم سعیداحمد کو حاضری لگانے کی بعد عدالت نے جانے کی اجازت دے دی ۔دوران سماعت ریفرنس میں شریک ملزمان نعیم محمود اور منصور رضا نے بریت کی درخواست دائر کردی۔عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر تے ہوئے فریقین کے وکلاء سے بریت کی درخواست پردلائل طلب کرلیے۔شریک ملزمان کی طرف سے قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی۔سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید تین گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے گئے تینوں گواہوں پر جرح بھی مکمل ہو گئی ۔گواہوں میں قابوس عزیز، محمد نعیم اور نیازسبھانی شامل ہیں۔ کیس کی مزید سماعت18جولائی تک ملتوی کر دی گئی