گوجرانوالہ میں رکشے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
گوجرانوالہ میں تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ کنگنی والا کے قریب مین جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقعہ پر ہی جاں بحق جبکہ رکشا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونیوالے کی لاشیں اور زخمی رکشہ ڈرائیور کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون اور دو مردشامل ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق کنگنی والے کے علاقے سے تھا۔ پولیس کے مطابق واققہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔