حکومت پاکستان نے دنیاکے 44 ممالک کے ساتھ ویزافری معاہدے کیے ہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے دنیاکے 44 ممالک کے ساتھ ویزافری معاہدے کیے گئے ہیں جن میں 27 ممالک کے ساتھ ڈپلومیٹک اورسرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کیلیے ویزافری معاہدے جبکہ 10 ممالک کے ساتھ صرف ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کیلیے ویزافری معاہدے ہیں۔7 ممالک کے ساتھ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے تمام پاکستانی شہریوں کیلیے ویزافری معاہدے ہیں۔ان 44 معاہدوں میں سے 50 فیصدمعاہدے مسلم لیگ ن کی حکومت کے مختلف ادوار میں بیرونی دنیاکیساتھ سفارتی تعلقات میںبہتری لانے کے اقدامات کے تحت کیے گئے جبکہ آخری معاہدہ بھی ن لیگ کی مرکزی حکومت نے ہی کیاجس میں کویت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی خاطرویزافری معاہدہ کیاگیا۔وزارت داخلہ کی دستاویزکے مطابق اس وقت دنیاکے27 ممالک کے ساتھ ڈپلومیٹک اورسرکاری پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کیلیے ویزافری معاہدے قائم ہیں۔سابقہ مرکزی حکومت نے کویت کے ساتھ ویزافری معاہدہ کیا۔
حکومت پاکستان کے دنیا کے 44 ملکوں کیساتھ ویزا فری معاہدے
Jul 11, 2018 | 14:15