ہم میدان سے بھاگنے والے نہیں، جو مرضی کر لیں ہم الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔ اسفند یار ولی
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ اے این پی اسفند یار ولی نے انتخابی مہم کے دوران شہید ہونے والے ہارون بلور کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل جاری رہے گا، تین روز سوگ منانے کےبعد دوبارہ الیکشن مہم زورشورسےچلائیں گے،میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، ہم میدان سے بھاگنے والے نہیں، جو مرضی کر لیں ہم الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔ حملہ کرنے والوں سے کہتے ہیں ہمت ہے تو سامنے آئیں، حملہ آور میدان میں آئیں، پیٹھ پر وار نہ کریں۔ پختون مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ یہ صاف اور شفاف الیکشن نہیں، ایک پارٹی کو کارنر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ورکر پارٹی کے جھنڈے کے ساتھ کالے جھنڈے بھی گھروں پر لہرائیں۔ کسی صورت انتخابی عمل سے باہر نہیں ہوں گے