پشاور میں خودکش حملے کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکیس ہوگئ
پشاور دھماکہ کے بعد ملک بھر میں فضا سوگوار ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکیس ہو چکی ہے۔ جن میں اے این پی رہنما ہارون بشیر بلور بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس افسوس ناک واقعے کے بعد صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 پشاور میں انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پی کے اٹھہتر کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔