پی سی بی کا سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ
لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہو چکے ہیں جس میں 33 کھلاڑی شامل تھے جبکہ نئے کنٹریکٹ کے لیے پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ سنٹرل کنٹریکٹ میں 15 سے 17 کھلاڑی شامل ہوں گے اورتینوں فارمیٹ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا جائے گا۔پی سی بی نے خواتین کے سنٹرل کنٹریکٹ میں بھی کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، موجودہ ویمنز سنٹرل کنٹریکٹ میں 10 کھلاڑی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سنٹرل کنٹریکٹ سے ای کیٹیگری بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے بورڈ کی طرح کھلاڑیوں کی تعداد کم اور معاوضہ بڑھانے کی تجویزمنیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی ہے۔ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ کے ناموں کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کی تقرری کے بعد کیا جائے گا۔