حسن ابدال:براہمہ انٹر چینج کے قریب مسافر بس الٹ گئی، 11 افراد جاں بحق
براہمہ انٹر چینج کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مسافر بس سوات سے لاہور جارہی تھی کہ پنجاب کے شہر حسن ابدال میں براہمہ انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ریسکیو ذر ائع نے بتا یا ہے کہ حادثے میں 11افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو حسن ابدال، ٹیکسلا واہ کینٹ منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے البتہ ابتدائی تحقیقات سے یہ پتالگا ہے کہ حادثہ سڑک پر پسلن کے باعث پیش آیا۔