ایران کے خلاف غیرقانونی امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتے۔ روس
روس نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیرقانونی اورغیر اہم ہیں۔ یورپی یونین میں روس کے مستقل نمائندے ولادیمیر چیزوف نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ا یران ایک اہم ملک ہے اور روس اس کے ساتھ تجارت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ہم ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھیں گے کیونکہ روس امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا۔