سمندر میں ڈوبنے والے دو افراد کی تلاش کے لیے پاک بحریہ کا سرچ آپریشن جاری
گڈانی ساحل کے نزدیک سمندر میں ڈوبنے والے دو افراد کی تلاش کے لیے پاک بحریہ کا سرچ آپریشن جاری ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی دو کشتیاں ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ پاک بحریہ کا سی کنگ ہیلی کاپٹر بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہا ہے۔ پاک بحریہ کے ماہر غوطہ خوروں پر مشتمل ٹیم ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے روانہ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گڈانی کے علاقے میں سمندر میں دو افراد ڈوب گئے تھے.