معروف قانون دان بیرسٹر سید علی ظفر نے پی ٹی آ ئی میں شمو لیت اختیار کر لی
معروف قانون دان بیرسٹر سید علی ظفر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بیرسٹر سید علی ظفر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ بیرسٹر علی ظفر نے ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی جس پر وزیراعظم نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان بھی موجود تھے۔