آیا صوفیہ عدالتی فیصلے کے بعد دوبارہ مسجد بن گیا، ترک صدر اردوان
ترک صدر رجب طیب اردوان نے 1934 میں مصطفیٰ کمال اتاترک کی جانب سے میوزیم میں تبدیل کی گئی آیا صوفیہ مسجد کو عدالتی فیصلے کے بعد بحال کرتے ہوئے نماز کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا۔خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق طیب اردوان عالمی سطح پر آیاصوفیہ کی حیثیت تبدیل نہ کرنے کے لیے دباؤ کے باوجود عدالتی حکم آتے ہی مسجد کا اعلان کردیا۔طیب اردوان نے کہا کہ 'آیا صوفیہ مسجد کی انتظامیہ کو مذہبی امور کے ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کرنا کا فیصلہ کیا گیا ہے اور عبادت کے لیے کھلی ہوگی'۔