کراچی میں طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے تحقیقات کا اعلان کردیا۔ ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں 4 فوری طور پر کراچی جا کر انکوائری کرے گی۔
کراچی میں طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے تحقیقات کا اعلان کردیا۔ ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم فوری طور پر کراچی جا کر انکوائری کرے گی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے کراچی میں بڑھتی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر نوٹس لیتے ہوئے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔
ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی فوری طور پر کراچی جا کر مسئلے کی تحقیقات کرے گی۔
کمیٹی اتھارٹی کو اگلے ہفتے کراچی کے بجلی کے مسئلے پر مکمل رپورٹ پیش کرے گی۔ اتھارٹی اس رپورٹ کی روشنی میں مزید ایکشن لے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ لوڈشیڈنگ اور طویل غیر اعلانیہ بجلی کی بندش پر عوام نیپرا کے دئیے گئے ای میل ایڈریس پر لوڈشیڈنگ سے متعلق اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔