چین کے ساتھ تعلقات سے سخت نقصان پہنچا ہے، امریکی صدر
امریکی صدر ٹرمپ نے چین سے متعلق اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ فی الحال چین سے تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات کا نہیں سوچ رہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے کے بعد سے چین، ایران و دیگر ممالک سے مسلسل تنازعات چل رہے ہیں، چین سے جاری تجارتی تنازعے کے حوالے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کرونا ودیگر امور پر تنازع چل رہا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعلقات کو سخت نقصان پہنچا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر مہلک ترین کرونا وائرس سے متعلق چین کو قصور وار تہراٹے ہوئے کہا کہ چینی حکام کوویڈ 19 کی جان لیوا وبا کو روک کر دنیا کو تباہی سے بچا سکتے تھے لیکن انہوں نے اسے نہیں روکا۔