لیبیا میں غیرملکی مداخلت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے: اقوام متحدہ
لیبیا میں بحران کے خاتمے کے حل کی تلاش کی مساعی میں اقوام متحدہ کے قائم مقام خصوصی مندوب اسٹیفانی ولیمز نے جمعہ کے روز جنیوا میں لیبیا کی پارلیمنٹ کی اسپیکر عقیلہ صالح سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے عہدیدار نے لیبیا میں غیرملکی مداخلت کا سلسلہ بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق لیبیا میں اقوام متحدہ کے معاون مشن نے ٹویٹر پر اطلاع دی کہ اسٹیفانی ولیمز اورعقیلہ صالح کے درمیان ہونے والی بات چیت میں لیبیا میں جاری کشیدگی اور اس کے خاتمے کے ساتھ ساتھ لیبیا کے بحران کے سیاسی حل کی تلاش پر بات چیت کی گئی۔