مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ اجمل وزیرعہدے سے فارغ
پشاور : مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق مشیربرائے اطلاعات اجمل وزیرکو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، اجمل وزیر نے اپنا استعفیٰ خیبر پختونخوا ہ کے وزیراعلیٰ محمود خان کوبھجوا دیا۔ اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ انہوں نےعہدے سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناپردیا ہے۔ کامران بنگش کو مشیراطلاعات خیبر پختونخواہ کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ۔کامران بنگش کے پاس معاون خصوصی برائے بلدیات اوردیہی ترقی کا قلمدان بھی ہے ۔ اجمل وزیرکو 2019 میں مشیر برائے اطلاعات مقرر کیا گیا تھا ۔ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل وہ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (مسلم لیگ ق) کے سابق نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔