ملتان میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ، 4 افراد زخمی
ملتان میں پیراں غائب روڈ پر گھرکی چھت گرنے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی ، جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ ملتان کے علاقے پیراں غائب روڈ میں پیش آیا جہاں دو مزدور مکان کی چھت پر کام کررہے تھے کہ اچا نک مکان کی چھت اوردیوارگرنے سے تمام افراد ملبے تلے دب گئے ۔ جس کے نتیجے میں 30 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی اور دوبچیوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورجاں بحق و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ ریسکیوکی جانب سے ملبہ ہٹانے کاکام تاحال جاری ہے ۔