مقبوضہ کشمیر، فلسطین کی صورتحال بوسنیا کی نسل کشی سے مماثلت رکھتی ہے۔ وزیر خارجہ کی ٹویٹ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر، فلسطین کی صورتحال بوسنیا کی نسل کشی سے مماثلت رکھتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سربرینیکا میں 8 ہزار مسلمانوں کے قتل عام کو 25 سال مکمل ہوچکے ہیں، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال بوسنیا میں ہونے والی نسل کشی سے مماثلت رکھتی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ دنیا پر اجتماعی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ تاریخ کو دہرایا نہ جائے۔