دنیابھرمیں کوروناوائرس سے ہلاکتیں562000سے تجاوزکرگئی
دنیا بھرمیں کوروناوائرس سے ہلاکتیں پانچ لاکھ باسٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چھبیس لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ امریکہ میں کوروناوائرس سے ایک لاکھ چھتیس ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہارگئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 32لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ برازیل میں اب تک اٹھارہ لاکھ سے زائدافرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور سترہزار سے زائد افرادہلاک ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک کوروناوائرس سے متاثرہ تقریبا 73لاکھ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔