‘پی ٹی آئی میں اب ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا’
اسلام آباد : تحریک انصاف کی ڈسپلنری اور احتساب کمیٹی نے پی ٹی آئی کے ایم این اے احمد حسین کو پارٹی ڈسپلنری کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری کردیا، احمد حسین نے شاہ محمود قریشی پر کرپشن کے الزامات لگائے تھے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ڈسپلنری اور احتساب کمیٹی نے ایکشن لیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم این اے کو پارٹی ڈسپلنری کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری کردیا اور کہا پی ٹی آئی میں اب ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔ ایم این اے احمد حسین کو وزیرخارجہ پر الزامات لگانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، احمدحسین کو15جولائی کو پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا،پی ٹی آئی ایم این اے نے شاہ محمود قریشی پر کرپشن کے الزامات لگائے تھے۔