اجمل وزیر کا عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بیان سامنے آگیا

پشاور: سابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ سازشیوں نے راستہ روکنے کے لیے گھٹیا طریقہ اپنایا۔ تفصیلات کے مطابق سابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا عہدے سے ہٹانے جانے کے بعد بیان سامنے آگیا، اجمل وزیر نے کہا کہ میرے خلاف منظم سازش ہوئی ہے۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ سازشیوں نے راستہ روکنے کے لیےگھٹیا طریقہ اپنایا، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا قائل ہوں،الزامات جس پر بھی لگے سامنا کرنا چاہیے۔