پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے ٹیکس ٹارگٹ حاصل کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے ٹیکس ٹارگٹ حاصل کیا ہے، گزشتہ مالی سال کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی کی وصولیوں میں 24.7 فیصد اضافہ ہوا۔ عثمان بزدار نے کہا محکمہ ایکسائز کی ٹیکس وصولی کا ٹارگٹ 18 فیصد زیادہ رہا۔ کورونا کے معاشی اثرات کم کرنے کیلئے کاروباری افراد کو خصوصی مراعات دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا سابق حکمرانوں نے صوبے کی معیشت کو اپنی نااہلیوں سے تباہ کردیا تھا۔ ماضی کی حکومت نے صوبے کا دیوالیہ نکال دیا تھا، دن رات محنت کرکے معیشت کی سمت درست کی ہے۔ آج پنجاب کی معیشت دوبارہ مستحکم ہوچکی ہے