طالبان سے مذاکرات پاکستان سمیت سب کےحق میں ہیں، شیخ رشید
طالبان سے مذاکرات پاکستان سمیت سب کےحق میں ہیں، شیخ رشید وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب سلجھے ہو ئے طالبان جنم لے چکے ہیں۔ وہ طالبان نہیں رہے جو بندوق سے بات کرتے تھے۔ افغان عوام جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہوگا۔ راولپنڈی میں کشمیرالیکشن کی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ خطےکی سیاست تبدیل ہونے جارہی ہے۔ تمام افغان دھڑوں کو آپس میں مل بیٹھنا ہوگا۔ طالبان بدل چکے ہیں، وہ بہت سلجھے ہوئے ہیں۔ طالبان سے مذاکرات پاکستان سمیت سب کےحق میں ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے بغیر کسی سپرپاور کی دال نہیں گلنی اور نہ کوئی ہمیں نظرانداز کر سکتا ہے۔جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا خطےمیں تجارت اور چینی سرمایہ کاری ممکن نہیں۔ بھارت کی افغانستان میں جگ ہنسائی ہوئی ہے اس کے پاس افغانستان سے بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں ہے ۔ افغانستان کیخلاف کسی کارروائی کے لئے اڈے نہیں دیں گے۔ ہم غیرت مند قوم ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں الیکشن مہم کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز بے ہودہ زبان استعمال کی ۔مریم نوازکو اپنے لہجے پرغور کرنا چاہیے۔اپوزیشن والے ابھی سے دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں۔ 25جولائی کوعمران خان کشمیرمیں حکومت بنانے جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف پی ٹی آئی اورپاک فوج قومی ہیں