بادل ہی بادل ۔۔۔آج موسلا دھار بارش
آج ملک کے بیشتربالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کشمیر،گلگت بلتستان ،اسلام آباد، بالائی ووسطی پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش اور اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہےگا۔