بابراعظم کی حسب روایت اگلے میچ میں بہتری کی تسلیاں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حسب روایت اگلے میچ میں بہتری کی تسلیاں دیتے ہوئے دو میچز گنوانے کے بعد آخری میچ کے دس پوائنٹس پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کیخلاف دوسرے میچ میں 52 رنز کی شکست کے بعد بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابتدائی دس اوورز کا بہتر استعمال کیا مگر اس کے بعد دس اوورز میں اچھی باؤلنگ نہیں کر سکے البتہ حسن علی کو کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ پانچ وکٹوں کی کارکردگی کے سہارے قومی ٹیم کو کھیل میں واپس لے آئے جبکہ سعود شکیل نے بھی اپنی اہلیت کا بھرپور مظاہرہ کر ڈالا۔