آئندہ نسلوں کے لیے سرسبز پاکستان چھوڑ کر جائیں گے: وزیر اعظم عمران خان
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے نتائج آنا شروع ہو گئے۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوات میں شجر کاری کی ویڈیو جاری کر دی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ سوات کے علاقے مٹہ میں بنجر زمین سرسبز ہو گئی ہے اور خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے ناقابل یقین نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔
سوات کے علاقے مٹہ میں بنجر پہاڑ سبزہ اوڑھ رہے ہیں جو خیبرپختونخوا میں ہماری بلین ٹری سونامی مہم کے حیرت انگیز نتائج کی کرشماتی جھلک ہے۔ ربِ ذوالجلال کی مدد شاملِ حال رہی تو ہم ایک صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے کریں گے، انشاءاللہ۔
pic.twitter.com/HpkUlA88FR— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 11, 2021