جنرل قمر جاوید باجوہ کی حج کے موقع پر مسجد الحرام میں وڈیو وائرل ، لوگوں کوملکی سلامتی، استحکام بقا کے لئے دعا کی
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی حج کے موقع پر مسجد الحرام میں وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں لوگوں کی کثیر تعداد ان کے اردگر دموجودہے، جنرل قمر جاوید باجوہ لوگوں میں گھل مل گئے ، اس مقدس مقام پر موجود لوگوں کوملکی سلامتی، استحکام اور بقا کے لئے خصوصی دعائوں کا کہتے رہے ۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی حج کے موقع پر سوشل میڈیا پر وائرلوڈیو میں لوگوں کی کثیر تعداد ان کے اردگرد جمع ہے اور مصافحہ کرنےکے ساتھ ساتھ سیلفیاں بھی بنا رہے ہیں۔ آرمی چیف کو اپنے درمیان دیکھ کر لوگوں نے خوشی کا بھر پور اظہار کیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لوگوں سے کہا کہ وہ پاکستان کے لئے دعا کریں جب کہ لوگوں نے بھی جنرل قمر باجوہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا