عید الاضحیٰ پر اپنے پیاروں سے دور فرائض انجام دینے والوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر اپنے پیاروں سے دور فرائض انجام دینے والوں کو اس جذبہ ایثار پر مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عید الاضحیٰ پر اپنے پیاروں سے دور فرائض انجام دینے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، سرحدوں پر ملک کے محافظوں، سول انتظامیہ کے اہلکاروں اور قربانی کے دوران صفائی پر مامور بلدیاتی اداروں کے سٹاف کو اس جذبہ ایثار پر مجھ سمیت پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے