گھریلوتنازع پربھائی نے 3بہنوں کو قتل کردیا

صوابی میں گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے زیدہ میں بھائی نے فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو قتل کردیا، واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا۔ریسکیو صوابی کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق خواتین کی لاشیں باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیں۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ملزم کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔