عاشورہ محرم الحرام پرصو بہ پنجاب میں پاک افواج اور رینجر تعینات کرنے کا فیصلہ
عاشورہ محرم الحرام پر صوبے بھر میں پاک افواج اور رینجر تعینات کرنے کا فیصلہ،سرگودھا ریجن میں پاک افواج اور رینجر کی 16 کمپنیاں فرائض سر انجام دیںگی،زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبے بھر اہم اور حساس اضلاع میں عاشورہ محرم الحرام کے دوران پولیس کے ساتھ ساتھ پاک افواج اور رینجر کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں جسکی باقاعدہ منظوری بھی ہوچکی ہیں،زرائع کے مطابق پنجاب کے جن 17 اضلاع کو حساس قرار دیا گیاہے ان میں سرگودھا ریجن کے اضلاع سرگودھا اور خوشاب کے اضلاع بھی شامل ہیں,تمام اضلاع کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب اپنے اپنے اضلاع میں جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے پاک افواج اور رینجر مانگی تھی جس کی مفصل رپورٹ بناکر حکومت پنجاب نے وفاق کو خط لکھا تھا جس پر پاک افواج اور رینجر منظوری دی گئی تھی،زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع ، خوشاب، میانوالی ،بھکر اور سرگودھا میں پاک افواج کی 7 اور رینجر کی 9 کمپنیاں سیکورٹی کے فرائض سر انجام د یں گی جو حساس جلوسوں کی سیکورٹی پر ہائی الرٹ ہونگی.