محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شام سے بالائی پنجاب، بالائی کےپی، اسلام آباد اور کشمیر میں پری مون سون بارش کا آغاز ہوگیا، جس سے گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے، اگلے دو روز کے دوران بھی بالائی علاقوں میں مزید پری مون سون بارشوں کا امکان ہے، آئندہ دو روز کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ بالائی کےپی، فاٹا، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر گرد آلود ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بارش اور تیز ہواؤں کے باعث گرمی کی حالیہ شدت میں مزید کمی متوقع ہے، آج شام اور رات کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ڈویژن، بالائی فاٹا، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، کوئٹہ، ژوب، سبی، نصیرآباد ڈویژن، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ شام سے پری مون سون بارش کا آغاز ہوگیا
Jun 11, 2016 | 13:40