تشدد اور پولیس مقابلوں کے لئے مشہور پنجاب پولیس کا ایک ا ور کارنامہ سامنے آگیا ،ملتان کے علاقے تھانہ قطب پور کے محافظ سکواڈ کی جانب سے تشدد کا انوکھا طریقہ سامنے آیا ہے،،جس میں معمولی جرم کے ملزم کو نوبہارنہر میں الٹا لٹکا کر جرم کا اعتراف کروانے کی کوشش کی جارہی ہے ،اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد کےجمع ہونے پر پولیس اہلکار ملزم کو پولیس سٹیشن لے گئے ،ملزم کے ورثاءکا کہنا ہے کہ ملزم بے قصور ہے اور پولیس کی جانب سے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیاہے
ملتان: پولیس نے اعتراف جرم کے لیے ملزم کو الٹا لٹکا دیا،آئی جی پنجاب کا نوٹس،رپورٹ طلب کرلی
Jun 11, 2016 | 15:04