حکومت کہیں نہیں جارہی، سیاسی پنڈت پہلے بھی بڑے بڑے دعوے کر چکے ہیں,سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
لاہور کے مقامی ہوٹل میں دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے, سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھاکہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،اپنے پانچ سال مکمل کرے گی، انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں شریف برادران کی ہی جیت ہوگی،میرے دوست پہلے دن سے پیش گوئی کررہے ہیں حکومت جارہی ہےلیکن مستقبل میں بھی مسلم لیگ ن اقتدار میں آئے گی،ان کا کہنا تھا کہ جو چاہتے ہیں کہ ملک میں سی پیک منصوبے نہ آئیں ان کی خواہش ہےحکومت جلد چلی جائے،ایاز صادق نے کہا کہ پندرہ تاریخ کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہے جس میں قطر اور سعودی عرب کا معاملہ زیر بحث آئے گا،سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اعوان صاحب اورشیخ رشید کے مابین رقم کا لین دین دونوں کا آپسی معاملہ ہے وہ خود ہی نمٹیں گے۔