آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز ناک آؤٹ صورتحال اختیار کر گئے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ایک اور بڑے میچ میں آج عالمی نمبر ون جنوبی افریقہ کا مقابلہ بھارت سے ہوگا، اوول کے میدان میں ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کو کرو یا مرو کی صورتحال کا سامنا ہے، میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم گھر واپسی کا ٹکٹ کٹائے گی۔ میچ برابر ہونے کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگااے بی ڈویلئرز کی کپتانی میں پروٹیز سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پر عزم ہیں،ادھر کوہلی الیون بھی اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے ہر حربہ آزمائے گیواضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور بھارت سمیت گروپ بی شامل چاروں ٹیموں نے دو دو پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع گا۔