چیمپئنز ٹرافی:- سیمی فائنل کیلئے پوائنٹ ٹیبل پر صورتحال واضح ہو چکی

چیمپئنز ٹرافی میں ورلڈ کلاس آٹھ ٹیمیں مدمقابل آئیں،،، منی ورلڈ کپ کو بارش نے کافی متاثر کئے رکھا،،، کئی اپ سیٹ دیکھنے میں آئے،،، پہلا اپ سیٹ ورلڈ نمبر ٹیم جنوبی افریقا کی پاکستان کے ہاتھوں شکست تھی،،، پاکستان نے روایتی حریف بھارت سے ہارنے کے بعد زبردست کم بیک کیا،،دوسرا بڑا اپ سیٹ سری لنکا کی بھارت کو شکست تھی،،، لنکن ٹائیگرز نے کوہلی الیون کو بری طرح پیٹا،،، بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو اور پھر انگلینڈ نے پانچ بار عالمی کپ جیتنے والی آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ سے ہی باہر کردیا۔۔ کینگروز کی بدقسمتی اسے لے ڈوبی تینوں مچیز بارش سے متاثر ہوئے۔۔پوائنٹ ٹیبل پر گروپ اے کی پوزیشن واضح ہو چکی ہے،،، انگلینڈ اور بنگلہ دیش سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں،،، جبکہ گروپ بی میں سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری میچ میں ہو گا،،، چاروں ٹیموں میں سے جو بھی ہارا وہ ٹورنامنٹ سے باہر۔۔۔