معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو چھ سال بعد رہا
سیف الاسلام قذافی گذشتہ چھے سالوں سے زنتان نامی دیہی علاقے میں،،، ابو بکر الصدیق بٹالین نامی ایک ملیشیا فورس کی قید میں تھے ،،، ابو بکر الصدیق بٹالین کا کہنا ہے کہ سیف الاسلام قذافی کو جمعے کو رہا کر دیا گیا تھا،،، اور اب وہ لیبیا کے مشرقی شہر بیدا میں اپنے رشتے داروں کے ہمراہ رہ رہے ہیں،،،
ابو بکر الصدیق بٹالین کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ اقدام ملک میں ’عبوری حکومت‘ کی درخواست پر اٹھایا ہے،،، لیبیا کے مشرقی حصے میں قائم حکومت نے پہلے ہی سیف الاسلام کو معافی دے دی تھی،،، تاہم مغربی حصے کی ایک عدالت نے انہیں جنگی جرائم کے الزام میں سزائے موت سنا دی تھی،،، مغربی حصے کی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔