پاناما کیس پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی دوہزار اٹھارہ کا الیکشن سیل ہے

لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاناما کیس پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی دوہزار اٹھارہ کا الیکشن سیل ہے،،، حسین نواز کو کرسی پر بٹھا کر تصویر بنائی گئی جو ڈرامہ تھی،،، یہ اس لئے کیا گیا تاکہ یہ تاثر دیا جائے کہ ان کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے،،، جے آئی ٹی ان کی الیکشن مہم تیار کر رہی ہے،،، اس کے ذریعے ن لیگ کا 2018کا الیکشن نعرہ بن رہا ہے۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ قوم کو ایک نکاتی ایجنڈے پر جمع ہونے کی ضرورت ہے، جب غریب اٹھیں گے تو تبدیلی آئے گی،،، تبدیلی کیلئے قوم کو جدوجہد کرنا ہوں گی، فرعون اور قارون خزانہ اکٹھا کر کے 20 کروڑ عوام کا خون چوس رہے ہیں لیکن اب انہیں ایسا نہیں کرنے دیا جائے گا ۔سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں جو کچھ ہوا اس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، عدل اور انصاف کا قتل عام ہو رہا ہے،، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں قصاص دیا جائے،،، ہم نے غریبوں کے خون کی حفاظت کی قسم کھائی ہے اور اسے پورا کریں گے۔۔۔ آٓنے والے الیکشن کے حوالے سے ملک کے مختلف سیاستدانوں سے ہمارے رابطے ہیں جن کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے،،