آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آخری پول میچ میں کل پاکستان کا مقابلہ سری لنکا ہو گا،

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میگا ایونٹ کے آخری پول میچ میں کل گرین شرٹس آئی لینڈرز کے خلاف میدان میں اتریں گے، سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم لنکا ڈھانے کے لیے پر عزم ہےادھر بھارت کو اپ سیٹ شکست دینے کے بعد سری لنکن ٹیم کے حوصلے بھی بلند ہیں، میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے دونوں ٹیموں میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہےدونوں ٹیمیں ابتک دو دو پوائنٹس حاصل کرچکی ہیں، تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سری لنکن ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے جبکہ پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے،میچ برابر ہونے کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کا فیصلہ بھی بہتر رن ریٹ پر ہوگا۔