ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کے بعد سورج کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا ،

ملک کے مختلف شہروں میں ابررحمت کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ،، درجہ حرارت میں کمی ہوئی تو روزداروں نے سکھ کا سانس لیا ،، ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگیں ،، موسم کا حال بتانے والوں نے مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی کر ڈالی ،، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بنوں، کوہاٹ، سرگودھا، ڈی آئی خان، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پنجاب میں پڑی جہاں چکوال میں اکسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ،، ادھر اندرون سندھ میں اب بھی سورج کا پارا ہائی ہے ،، میدانی علاقوں میں درجہ حرارت اب بھی جوں کا توں ہے،، سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت چھیالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،، لاڑکانہ ،، جیکب آباد ،، سبی ،، دالبدین ،، نوکندی اور سکھر میں بھی پارا پنتالیس رہا ،،