فرانس میں پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے،،

فرانس میں نئی پارلیمنٹ کے انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے،،، پہلے مرحلے کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے ، جبکہ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ اٹھارہ جون کو ہوگی،،، فرانس میں ہونے والے انتخابات میں پارلیمنٹ کی پانچ سو ستتر نشستوں پر ساڑھے چھے ہزار امیدوار مد مقابل ہیں،،، نو منتخب صدر میکرون کی سیاسی جماعت آن مارش نے بھی پانچ سو چھبیس امیدواروں کو انتخابی معرکہ کیلئے چنا ہے،،، پارلیمانی انتخابات میں کامیاب امیدوار کیلئے کم ازکم بارہ اعشاریہ پانچ فیصد ووٹ لینا لازم ہوگا ،،، جس میں کامیاب امیدواراٹھارہ جون کو دوسرے مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔