مسلمانوں اور اقلیتوں کے بعد اب بی جے پی کے سربراہ نے گاندھی کو بھی چالاک بنیا قرار دے دیا،،،

نریندر مودی کی سرکار میں کچھ بھی محفوظ نہیں رہا،، مسلمانوں اور اقلیتوں کے بعد انتہا پسند جماعت کی جارحیت کا رخ اپنے بابائے قوم کی طرف ہو گیا،،، بے جی پی کے سربراہ امیت شاہ نے گاندھی جی چالاک بنیا قرار دے کر انہیں اپنے ہی دیس میں بے عزت کردیا،،، امیت شاہ کا کہناتھا کہ گاندھی آزادی کے بعد کانگریس بکھیرنا چاہتے تھے لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے،،، اب کچھ لوگ ان کے ادھورے کام کو مکمل کر رہے ہیں،،، امت شاہ کے بیان نے بھارت بھر میں آگ لگا دی،،، کانگریس نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امیت شاہ سے معافی کا مطالبہ کیا ہے،،، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ امیت شاہ کا بیان آزادی کیلئے لڑنے والوں کی توہین ہے۔