اسلام آبادکے ہفتہ واربازارمیں بھی عید شاپنگ کا آغاز,,

اسلام آبادکے سیکٹرایچ نائن میں واقع ہفتہ بازاریوں توعام دنوں میں بھی خریداروں کی توجہ سمیٹے رکھتا ہے لیکن ماہ رمضان میں عیدجیسے اہم تہوارکے لیے یہاں خریداری کئی گنا بڑھ جاتی ہے،ہفتے میں تین روزلگنے والے اس بازارکی خاصیت نہ صرف اشیا کے مناسب دام ہیں بلکہ یہاں فینسی پہناووں کی کثیرورایٹی رکھی گئی ہے اورمناسبت سے ان دلکش ملبوسات کی فروخت بڑھ گئی ہے عید شاپنگ کے لیے اس بازارمیں آنے والوں میں نہ صرف خواتین بلکہ بچوں کے لیے بھی پہناووں کی کثیرورایٹی رکھی گئی ہے،، تاکہ ہرکوئی اپنی پسنداوربجٹ کے مطابق من پسند کپڑے خرید سکیں، اس بازارمیں لگے جیولری کے اسٹالزخواتین کی خوب توجہ سمیٹ رہے ہیں کسی کوعیدکے لیے میچنگ ہارپسندکرنا ہے توکوئی نگینوں سے جڑے گہنوں کی خریداری میں مصروف ہے،، خوشیوں کے تہوارکوبھرپوراندازسے منانے کے لیے یہ بازارمناسب قیمتوں کی وجہ سےہرطبقے سے وابستہ خاندانوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔