پاکستانی فلموں کے معروف اداکاروں اکمل اور سنتوش کمار کی برسیاں آج منائی جارہی ہیں
اداکار اکمل پاکستان کی پنجابی فلموں کا ایک بڑا نام تھا، اکمل نے فلمی کیرئیر کا آغاز صرف پچیس سال کی عمر میں کیا،، اور دیکھتے ہی دیکھتے فلم انڈسٹری پر چھا گئے،،، بارہ سال کے مختصر کیرئیر میں اداکار اکمل نے ایک سو بارہ فلموں میں کام کیا،،، اکمل مکمل طور پر پنجاب کا ایک آئیڈیل دیہاتی جوان لگتا تھا جس کی اداکاری میں انتہائی سادگی اور بے ساختگی تھی۔انیس سو تریپن کی اردو فلم محبوبہ میں چھوٹا سا رول کرنے والے اکمل نے فلم قاتل اور پنجابی فلم دلا بھٹی میں بھی کام کیا،، جبرو ، ملنگی ،خاندان، رن مرید ، ان پڑھ ،چا چا جی ، من موجی ، پنچ دریا سمیت درجنوں پنجابی فلموں میں یاد گارکردار ادا کئےپاکستانی فلمی تاریخ کے پہلے رومانٹک ہیرو سید موسیٰ رضا المعروف سنتوش کمار کی برسی بھی آج منائی جارہی ہے،،، وہ ایک انتہائی خوبرو ، پروقار اور پرکشش شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی شریک حیات اور اپنے دور کی مقبول اداکارہ صبحیہ خانم کے ساتھ 47 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ سنتوش کمار نے اپنی زندگی کے آخری عشرے میں صرف پانچ فلموں ’’مس ہیپی‘‘ ، ’’ طلاق‘‘ ، ’’ میرے حضور‘‘ ، ’’ آنگن‘‘ میں کام کیاسنتوش کمار نے اپنے فلمی کیرئیر میں 92 فلموں میں کام کیا۔اپنے انداز کا یہ منفرد فنکار گیارہ جون 1982ء میں اپنے پرستاروں کو سوگوار چھوڑ کر چلا گیا۔