امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص نے اپنی بکری کھانے والے سانپ کو گولیوں سے چھلنی کر ڈالا

ہاتھ میں بندوق اٹھائے یہ تریسٹھ سالہ شخص ہے امریکی ریاست فلوریڈا کا رہائشی ،، جس نے بارہ فٹ لمبے اژدھا کو گولیاں سے اس وقت چھلنی کیا جب وہ اس کی بکری کھا رہا تھا،، سکاٹ ڈیم نامی شخص کے مطابق اس کے باڑے سے دوسری بکری غائب ہوئی تو وہ پستول لے کر جنگل میں نکل پڑا،، تھوڑی دیر بعد اسے علم ہو گیا کہ اس کی بکریاں چوری نہیں ہو رہیں بلکہ ایک ان چاہا مہمان اس کی بکریوں کو کھا رہا ہے،، پھر کیا تھا اس نے اژدھے پر تب تک گولیاں برسائیں جب تک وہ مر نہیں کیا ،، سکاٹ کے مطابق اس کے پوتے پوتیاں بہت چھوٹے ہیں ،، اور اس کو ڈر تھا کہ وہ ان پر بھی حملہ نہ کر دیا اس لیے اس نے سانپ کو مار ڈالا ،، سکاٹ کی پوتی نے فیس بک پر ویڈیو ڈالی جو وائرل ہو گئی ،،