کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کے دوران متحدہ لندن کے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا،

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،، نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کے دوران سات ملزان کو گرفتار کرلیا گیا،،، جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے،،، ذرائع کے مطابق ملزمان آل پاکستان مہاجر سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے یوم تاسیس کے سلسلے میں وال چاکنگ اور دیگر سرگرمیوں میں ملوث تھے،،، گرفتار ملزمان میں یوسی 17کے کونسلر فرحان، فیضان، کمیٹی ممبر کامران، اور اپے پی ایم ایس او کے شان ،اسد اور عمران شامل ہیں،، حراست میں لیے گئے سات کارکنان میں سے تین کارکنان کو سیرینہ موبائل مارکیٹ کے حراست میں لیا گیا۔۔ ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔