سستے رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے،

رمضان المبارک سے قبل حکومت نے عوام کو ریلیف فراہمی کے بلند وبانگ دعوے کیے لیکن صورتحال اس سے برعکس نکلی، سستے رمضان بازاروں میں مہنگی اشیائے خورونوش نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا،شہریوں کا کہنا رمضان بازاروں میں پھل اور سبزیاں عام بازار سے بھی مہنگے داموں دستیاب ہیں۔شہر اقتدار کے باسی سستے رمضان بازار میں دستیاب اشیائے خوردونوش کے معیار سے بھی نالاں نظر آئے۔خریداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے فوری سنجیدہ اقدامات کرے تاکہ شہریوں کی مشکلات کا حقیقی معنوں میں ازالہ ہو سکے