مقبوضہ کشمیرمیں دوروزکے دوران جعلی مقابلوں میں 7 کشمیری شہید,,

مقبوضہ کشمیرمیں دوروزکے دوران جعلی مقابلوں میں 7 کشمیری شہید مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کرتے ہوئے دو روز کے دوران جعلی مقابلوں میں 7 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے آج بانڈی پورا کے علاقے گوریز میں ایک نوجوان کو شہید کیا جب کہ 6 کشمیریوں کو گزشتہ روز بارا مولہ کے علاقے اڑی میں جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا تھا۔ دوسری جانب آل پارٹیزحریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو حریت کانفرنس کے خلاف جنگی اوزار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ این آئی اے کو مقبوضہ کشمیر میں لانا غیرقانونی ہے اور اس کے ذریعے سے آزادی کی مہم کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔