سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز کی جے آئی ٹی سے تصویر لیک ہونے پر دائر درخواست کی سماعت کل کریگا،،،

جوڈیشل اکیڈمی سے حسین نواز کی تصویر کیسے لیک ہوئی،،، پاناما کیس کی تحقیقات کی نگرانی کے لیے قائم سپریم کورٹ کا خصوصی عملدرآمد بنچ معاملے پر سماعت کل کرے گا،،، حسین نواز نے تصویر لیک ہونے پر درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی،، جس میں حسین نواز نے استدعا کی تھی کہ ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں کہ تصویر کیسے لیک ہوئی،،،درخواست میں جے آئی ٹی اراکین پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے تصویر لیک ہونے کے معاملے کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا،، حسین نواز نے کہا کہ تصویر لیک کر کے آئندہ طلب کیے جانے والوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کے رحم و کرم پر ہوں گے۔ ہفتے کے روز جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کی جانب سے درپیش رکاوٹوں اور مشکلات سے متعلق بھی درخواست دائر کی تھی،، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی پاناما بنچ کیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا،،، قائم مقام چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے عدالتی ہفتہ کے دوران اسلا م آباد میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے معمول کے 6 بنچ تشکیل دے دیئے ہیں۔