کوئٹہ میں ایک بار پھر پولیس اہلکار دہشتگردوں کے نشانے پر آ گئے

کوئٹہ میں دہشتگردوں کا پھر گھناؤنا وار،،، امن کے رکھوالے ایک بار پھر امن دشمنوں کے نشانے پر آگئے،،، سریاب روڈ پر چکی شاہوانی کے مقام پر ناکے پر مامور پولیس اہلکاروں پر مسلح دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی،،، فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے،،، حملہ آوور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے،،، واقعہ کے بعد ایف سی اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،، زخمی اہلکاروں اور دونوں شہدا کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا،،، ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا،،،